
مقبوضہ کشمیرمیں بھارت ظالمانہ اوربزدلانہ کارروائیوں سےبازنہ آیا، بھارتی افواج نےایک اور کشمیری نوجوان کوسوپورمیں شہیدکردیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہ مولہ کے علاقے سوپور میں مزید ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کےمطابق بھارتی فوجیوں نےنوجوان کوضلع کےعلاقےوارپورہ سوپورمیں فوجی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کےدوران شہید کیا۔ قابض انتظامیہ نےعلاقےمیں انٹرنیٹ سروس کوبھی بند کردیا ہے۔
گزشتہ روزضلع شوپیاں کےعلاقےپنڈوچھان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کےدوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
قبل ازیں اسی علاقےمیں ایک حملےمیں بھارتی فوج کاایک اہلکارہلاک جبکہ ایک اور زخمی ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News