Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگرجنگ ہوئی تو پوری دنیا اس سے متاثر ہوگی،صدرآزاد کشمیر

Now Reading:

اگرجنگ ہوئی تو پوری دنیا اس سے متاثر ہوگی،صدرآزاد کشمیر
Masood Khan conference

صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکو جیل اور میدان جنگ میں تبدیل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صدرآزاد کشمیر مسعود خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ مودی حکومت اپنے مکروہ اقدامات سے دنیا کو گمراہ کررہی ہے۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کرکے غیر قانونی اقدام کیا ہے ، آرٹیکل 370 سے آزاد کشمیر اور پاکستان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔

صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شیخ عبداللہ  نے آرٹیکل  370 کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کا بھارت سے الحاق کیاہے۔

مسعود خان نے کہا کہ اب مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز جماعتیں بھی بلبلا اٹھی ہیں،اگرکوئی محدود جنگ ہوئی تو وہ غیر محدود نیوکلیئروینچر ہوگی اور تابکاری اثرات سے ڈھائی ارب لوگ متاثر ہوں گے۔

Advertisement

صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کا آغاز ہوچکا ہے ، بھارت نے کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضے  بھی کر لیے ہیں۔

صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر میں بچے بلک بلک کر جانیں دے رہے ہیں، قحط کی صورتحال پر مغربی ممالک خاموش ہیں۔

پریس کانفرنس میں صدر آزاد کشمیر کایہ بھی کہنا تھا کہ جموں کشمیر کے سیاسی جہد پر صرف سلامتی کونسل کے پاس اختیار ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ نہتےعوام پر بھارتی فوجی حملہ آور ہوئے،6 ہزار سے زائد کشمیری گرفتار کرکے قید میں ڈال دیئے گئے، آنسو گیس، پیلٹ گنوں سےعوام کو زخمی کیا جارہا ہے۔

صدر آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ 300 مقامات سے پتھراؤ کے واقعات کی اطلاعات ملی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بچے بلک بلک کر جان دے رہے ہیں جبکہ میر واعظ عمر، آسیہ اندرابی سمیت حریت قیادت قید میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر