
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں فوجی پریڈ کا انعقاد کی گیا ۔
پریڈ میں سعودی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حج کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے اپنی تیاریوں کا متاثر کن مظاہرہ کیا گیا ۔
مکہ مکرمہ میں لاکھوں عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جمع ہورہے ہیں ایسے میں سعودی سیکورٹی فورسز نے فوجی پریڈ میں حصہ لیا ۔
پریڈ میں کسی ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے حملہ آوروں کے خلاف سعودی فورسز کی تربیتی مشق کا مظاہرہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ آگ کے شعلوں میں گھری عمارتوں سے لوگوں کو نکالنے کی مشق کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
سعوددی مملکت کی وزارت حج کے مطابق رواں سال حج میں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں حجاج کرام مدینہ منورہ آرہے ہیں جن میں سے 15 لاکھ سے زیادہ حجاج پہلے ہی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے بیشتر مکہ مکرمہ میں مقیم ہیں۔
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ پریڈ کا مقصد حج کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News