Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی صحافیوں نے جنت نظیر وادی کی صورتحال کوجہنم قراردے دیا

Now Reading:

بھارتی صحافیوں نے جنت نظیر وادی کی صورتحال کوجہنم قراردے دیا
Indian social workers on Kashmir

بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد 5 روز تک مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے والے بھارتی صحافیوں کا کہنا ہے کہ وادی میں ’آل از ویل نہیں بلکہ آل از ہیل‘ ہے۔

تفصیلات کے مطابق دلی میں صحافیوں اور سماجی کارکنوں کو مقبوضہ کشمیر کے حالات بتانے اور حقائق دکھانے سے روک دیا گیا۔ صحافیوں اور سماجی کارکنوں کا ایک وفد مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے فیصلے کے بعد وادی کے مختلف شہروں میں 5 روز گزارنے کے بعد واپس لوٹا تھا۔

وفد نے صورت حال کے بارے میں دلی میں پریس کلب آف انڈیا میں لوگوں کو وادی کی اصل صورت حال کی تصاویر اور ویڈیوز دکھانا تھیں لیکن پریس کانفرنس شروع ہونے سے پہلے ہی وفد سے کہا گیا کہ وہ یہ سب کچھ نہیں کر سکتے۔

وفد نے بتایا کہ کشمیریوں نے آرٹیکل 370 ہٹانے کے فیصلے پر سخت ناپسندیدگی اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی صحافیوں  اور وفد کا مزید کہنا تھا کہ  انہیں سیکڑوں کشمیریوں میں سے صرف ایک شخص آرٹیکل 370 کی منسوخی سے خوش نظر آیا اور وہ کشمیر میں بی جے پی کا نمائندہ تھا  ۔

Advertisement

و فد کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری میڈیا پر مکمل پابندی ہے، عید کے روز بھی لوگوں کو آزادی  نہیں دی گئی۔ سرینگر سمیت متعدد علاقوں میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ کسی بھی مقام پر 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے، لوگ خوف زدہ ہیں اور بات کرنے سے گھبرا رہے ہیں، جو بھی بھارتی حکومت کے خلاف بات کرتا ہے، اسے حراست میں لے لیا جاتا ہے۔

کانفرنس کے دوران وفد نے پیلٹ گن سے زخمی افراد کی تصاویر بھی دکھائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوبل انعام یافتہ پہلے سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی کے حالات زندگی
بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک
اطالوی وزیراعظم فلسطینی نسل کشی میں نیتن یاہو کے ساتھ برابر شامل، اٹلی میں مظاہرے جاری
مصر میں حماس اور اسرائیل کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، ڈیڈ لاک برقرار
غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلیے حماس کی 6 بڑی شرائط کون سی ہیں؟ جانیے
موٹر سائیکل پر ’’مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے‘‘ لکھنے پر بھارتی مسلمان کا چالان، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر