Advertisement
Advertisement
Advertisement

مکہ مکرمہ:مناسک حج کاآغاز،حجاج کرام منیٰ روانہ

Now Reading:

مکہ مکرمہ:مناسک حج کاآغاز،حجاج کرام منیٰ روانہ
hajj 2019

مناسک حج کا آغاز ہوگیا، دنیا بھر سےفریضہ حج کی ادائیگی کیلئے آئے 20لاکھ سے زائدحجاج کرام منیٰ کی طرف روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عازمین حج ٹرین اور بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچ رہے ہیں۔ رواں سال سب سے زیادہ عازمین حج انڈونیشیاسے ڈھائی لاکھ جبکہ پاکستان سے 2لاکھ ہیں۔

 منیٰ میں ہررنگ ونسل کےاہل ایمان کیلئےدنیا کی سب سےبڑی خیمہ بستی آبادہوگئی۔ حج کا رکن اعظم وقوف کل ہوگا،حجاج میدان عرفات میں خطبہ حج سنیں گے۔ حجاج کرام ہفتے کے روزغروب آفتاب تک میدان عرفات میں وقوف کریں گےجس کے بعدمزدلفہ میں مغرب اورعشاء ایک ساتھ اداکرکےرات کھلے آسمان تلےگزاریں گے۔

حجاج اتوار کو سورج نکلنے کے بعد رمی جمرات اور پھر قربانی کریں گے۔

گزشتہ روزوزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے مکہ میں پاکستان حج میڈیکل مشن اسپتال کا دورہ کیا جہاں وفاقی وزیر نے حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

Advertisement

 پیر نور الحق قادری نے اسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور اسپتال میں حجاج سے ملاقات کی۔ پیر نور الحق قادری کاکہناتھا کہ حجاج کی اکا دکا شکایات ہیں ان کا ازالہ کیا جارہا ہے ۔

پیر نور الحق قادری کاکہناتھاکہ اس سال 31 حجاج کی وفات ہوئی ہے۔ حجاج کی اموات کی شرح گزشتہ سالوں کی نسبت کم ہے ۔ اس سال 24ہزارحجاج کے بیمار ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں ۔

 پیر نور الحق قادری نے کہا کہ حجاج معمول کے چیک اپ کیلئے بھی اسپتال آتے ہیں ۔ میڈیکل ڈسپنسریاں منیٰ اورعرافات میں بھی پاکستانی حجاج کو سہولیات فراہم کریں گی ۔

 وفاقی وزیرنے کہا کہ بیمار حجاج کی حج کے فرائض کی ادائیگی ایمبولینس کے ذریعے کروائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر