سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے حج سیزن میں وائرل ہونے والے وڈیو کلپ سے ہیرو بن جانے والے سعودی سیکورٹی اہل کار ماجد بن نادر عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوران حج ایک عمر رسیدہ عرب خاتون نے اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں انتھک کوششوں پر وہاں مامور ایک سیکورٹی اہل کار کو تحفتا کچھ پیش کیا جس پر سیکورٹی اہل کار نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ “یہ میرا فرض ہے” اور وہ تحفہ لینے سے انکار کر دیا۔
اس واقع کے مطابق سیکورٹی اہل کار ماجد بن نادر عبدالعزیز نے کہا کہ میں حجاج کرام کو ٹرین کی جانب بھیج رہا تھا، اس دوران ایک عرب خاتون نے میری طرف آ کر کہا کہ اللہ تم کو خوش رکھے اور کہا کہ میں کچھ رقم بطور تحفہ پیش کرنا چاہتی ہوں، تو میں نے لینے سے انکار کردیا اور اس پر میں نے اس بڑی عمر کی خاتون سے کہا کہ یقینا یہ میرا فرض اور میرا کام ہے ، میں یہاں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے موجود ہوں۔
ماجد بن نادر عبدالعزیز نے سعودی وزیر داخلہ سے ملاقات میں کہا کہ وہ اُن کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہونے پر فخر اور مسرت محسوس کرتا ہے اور “اس کال نے میرے سینے کو ٹھنڈا کر دیا”۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر داخلہ نے ماجد کو بطور انعام ایک لاکھ ریال اور ایک گاڑی پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
