
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس رکوانے کی کوشش کی، مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی کام یابی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ پوری دنیا کے سامنے آ چکا ہے،عالمی میڈیا نے بھی بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ہم مقبوضہ کشمیر پر تمام سفارتی تعلقات استعمال کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وا ضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی خصوصی درخواست پر مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے متعلق اجلاس طلب کیا گیا تھا، جس میں اقوام متحدہ کے شعبہ امن سازی سلامتی کونسل کو کشمیر پر بریفنگ دی گئی تھی۔
یو این سیاسی امور کے حکام نے بھی سلامتی کونسل کو کشمیر پر بریفنگ دی، اجلاس میں 5 مستقل اور 10 غیر مستقل نمایندے شریک ہوئے، اراکین کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کے مستقل نمایندے نے بریفنگ دی۔
اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ پاکستان خطے کی بہتری کے لیے قدم اٹھا رہا ہے، مسئلہ کشمیر 5 دہائیوں بعد سلامتی کونسل میں زیر بحث آ رہا ہے، تاہم بھارت نے بہت کوشش کی کہ سلامتی کونسل کا اجلاس نہ ہو سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News