Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے کبھی اپنے لوگوں کیخلاف فوج استعمال نہیں کی،اروندھتی رائے

Now Reading:

پاکستان نے کبھی اپنے لوگوں کیخلاف فوج استعمال نہیں کی،اروندھتی رائے
Arundhati Roy

بھارتی صحافی اروندھتی رائے کے مطابق پاکستان نے کبھی اپنے لوگوں کیخلاف فوج استعمال نہیں کی۔

تفصیلات کے مطا بق عالمی شہرت یافتہ بھارتی لکھاری، صحافی و انسانی حقوق کی کارکن اروندھتی رائے کے مطابق سیکولر بھارت اپنے ہی لوگوں کے خلاف کئی سال سے فوج کو بطور ہتھیار استعمال کرتا آ رہا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی اپنے لوگوں کے خلاف فوج استعمال نہیں کی مگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر، منی پور، ناگا لینڈ، میزورام، تلنگانہ، پنجاب، گوا اور حیدرآباد میں اپنی فوج تعینات کر رکھی ہے۔

اروندھتی رائے نے کہا کہ کشمیر میں مسلمان بستے ہیں، پنجاب میں سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، ناگالینڈ اور منی پور میں قبائلی علاقے کے لوگ رہتے ہیں جبکہ میزورام میں عیسائیت مذہب کے پیروکاروں کی تعداد زیادہ ہے،اور انہی تمام علاقوں میں بھارت نے فوج تعینات کی ہوئی ہے۔

ایوارڈ یافتہ لکھاری کا کہنا تھا کہ بھارت 1947 سے لے کر مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں، تلنگانہ میں خصوصی قبائل اور کچھ ریاستوں اور علاقوں میں نچلی ذات کے ہندؤں کے خلاف فوج کو استعمال کرتا آ رہا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارتی لکھاری و صحافی اروندھتی رائےبھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی، ہندو انتہاپسندی، مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز اقدام اور اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر آواز بلند کرنے کی وجہ سے دنیا میں شہرت رکھتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر