
بھارتی چیف جسٹس رنجن گوگی نے مقبوضہ کشمیرکی حیثیت ختم کرنے کے لئے دائر کی جانے والی درخواست کے خلاف اپیل پراعتراضات اٹھادئیے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیرسےآرٹیکل 370 کے خاتمےکےخلاف دائر کی جانے والی درخواستوں کے خلاف اپیل پرسماعت ہوئی۔
سماعت خصوصی تین رکنی بینچ جو کہ بھارتی چیف جسٹس رنجن گوگوئی،جسٹس ایس اے بوبدی اورجسٹس ایس اے نذیرپر مشتمل ہے نےکی۔
بھارتی چیف جسٹس رنجن گوگی نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تین دفعہ پٹیشن پڑھی اس میں کچھ نہیں، کیوں نہ درخواست کوٹیکنیکل بنیادوں پرمسترد کردوں۔
بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس رمانا نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کیخلاف دائر ہونیوالی درخواست کی فوری سماعت سے انکارکیا تھا۔
جسٹس رمانا کا کہنا تھا کہ سماعت کیلئے تاریخ چیف جسٹس رنجن گگوئی مقرر کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News