
طالبان شدت پسندوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹس پر حملہ کرکے افغان ملیشیا کے 14 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکام کا بتانا ہےکہ طالبان کے شدت پسندوں نے افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں بدھ کے روز ہونے والی لڑائی میں افغان حکومت کی ملیشیا کے 14 اہلکاروں کو ہلاک کیا جبکہ لڑائی کے دوران متعدد عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ہرات کےپولیس ترجمان کے مطابق طالبان شدت پسندوں نے صوبے ہرات کے ضلع رباط سنگی میں سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ملیشیا کے 9 اہلکار زخمی بھی ہوئے تاہم افغان فورسز نے علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے اس حملے پر فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل گزشتہ سال 2018 میں بھی ہرات میں افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی چیک پو ائنٹ پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں9 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News