Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات پر رضا مندی ظاہر کردی

Now Reading:

امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات پر رضا مندی ظاہر کردی
US President Trump has agreed to meet with his Iranian counterpart

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہےکہ ایرانی قیادت ان سے بات چیت کرنا چاہتی ہے۔ اس لئے امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں جمعرات کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وہ ایرانی ہم منصب کے ہمراہ سمٹ کا انعقاد کریں۔

انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ وہ بتانا چاہتے ہیں کہ ‘ایران ملاقات کا خواہاں ہے۔’

صدر ٹرمپ کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب ​نیویارک میں رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہونے جارہا ہے جس میں دنیا بھر کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔

تاہم دوسری جانب   ایران کی جانب سے اب تک اس حوالے سے مثبت پیشرفت نہیں ہوئی ہے جب کہ گزشتہ روز ایرانی صدر نے ٹرمپ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ امریکیوں کو سمجھنا چاہیے کہ لڑائی اور جنگجوئی ان کے حق میں نہیں ہے لہٰذا یہ ختم ہونا چاہیے۔

Advertisement

صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ایران سے متعلق سخت گیر مؤقف رکھنے والے اپنے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

جبکہ  گزشتہ ماہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میخواں نے جی سیون اجلاس کے موقع پر کہا تھا کہ وہ امریکہ اور ایران کے صدور کے درمیان ملاقات کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔

واضح  رہے  کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے معاہدے کو یک طرفہ طور پر منسوخ کرنے کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا جس کے بعد امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای پر پابندی عائد کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے بین البرِاعظمی میزائل 'ہواسونگ-20' کی نمائش
دنیا سے ناپید ہونے والے پرندے کے نایاب ’’ پر‘‘ کی حیران کن قیمت، نیلام کر دیا گیا
ٹرمپ کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
نوبل انعام کا وقار ختم ہوچکا، امن کیلئے کچھ نہ کرنے والوں کو نوازا گیا، پیوٹن
میلانیا ٹرمپ اور پیوٹن میں رابطے بڑھنے لگے ، ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر