
امریکی شہیر ہیوسٹن کے محکمہ شیرف کے پہلے سکھ ڈپٹی کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق سندیپ دھلیوال کی تعیناتی حیرس کاؤنٹی میں کی گئی تھی اور وہ پہلے سکھ ڈپٹی شیرف تھے۔
دس برس قبل انہوں نے امریکی محکمہ پولیس میں شمولیت حاصل کی تھی۔
پولیس کے مطابق سندیپ دھلیوال جس وقت ٹریفک اسٹاپ کا انتظام کر رہے تھے اسی وقت انہیں گولی ماری گئی۔
انہیں ایک ایسے موجد کے طور پر بیان کیا جاتا ہے جنہوں نے محکمے میں دیگر سکھوں کیلئے راہ ہموار کی۔
پولیس نے بتایا کہ 47 سالہ رابرٹ سولس کو سندیپ کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
رابرٹ کے پاس سے ایک ہتھیار بھی ملا ہے جس پر یہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ وہی ہتھیار ہے جسے سندیپ کے قتل کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News