
افغانستان میں جاری صدارتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر دھماکوں سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ کے دوران متعدد دھماکے ہوئے ہیں جس سے کئی افراد شدید زخمی ہوگئے۔
افغانستان میں صدارتی انتخاب کے موقع سخت سیکیورٹی میں پرووٹنگ کا عمل جاری ہے۔صدارتی انتخاب میں اس بار افغانستان کے موجودہ صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے جبکہ سابق وزیراعظم گل بدین حکمت یاراورسابق انٹیلی جنس چیف رحمت اللہ نبیل سمیت 15 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سےصدارتی انتخاب کے موقع پر بم حملوں کی دھمکی دی گئی تھی۔ افغان شہر قندھارکے ایک پولنگ اسٹیشن کے باہرووٹنگ سے عمل کے دوران دھماکاہوا جس سے 15افراد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیاکے مطابق زخمیوں کوطبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔
افغان صدر اشرف غنی کا کہناہے کہ ملک میں امن ہماری اولین ترجیح ہےجس کیلئے ہمارا روڈ میپ تیار ہے ، امن عمل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کوختم کرنےاورملک میں امن و امان کی بحالی کیلئے عوام کی اجازت اور قانونی حیثیت درکار ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے کابل میں جزوی طور پرہڑتال کردی گئی ہےجبکہ سڑکوں پرسیکیورٹی فورسزکی گشت جاری ہےاوردہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوارواقعے کوروکنے کیلئے کسی بھی ٹرک کوشہر میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔
پولنگ اسٹیشن کے باہرمیڈیاسےبات کرتے ہوئے ایک افغان ووٹر کا کہناہے کہ ملک میں امن وامان کی بحالی دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لیے گھروں سے نکلے ہیں۔ امید کرتے ہیں آنے والی حکومت اس سلسلے میں مددگار ثابت ہوگی۔
صدارتی انتخاب کےموقع پرملک بھر میں اسکولوں اور دفاتر کی چھٹی بھی کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News