Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیل تنصیبات پر حملہ ایران کا جنگی اقدام ہے،مائیک پومپیو

Now Reading:

تیل تنصیبات پر حملہ ایران کا جنگی اقدام ہے،مائیک پومپیو
Pompeop and MBS

امریکا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملہ جنگی اقدام ہے جس کا ذمہ دار ایران ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوسعودی عرب کے دورے پرریاض پہنچے ہیں جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران تیل تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا اور کہا کہ ایران کے اقدامات کو برداشت نہیں کیا جاسکتا ، تیل تنصیبات پر حملہ جنگی اقدام ہے۔
انہوں نے اپنےٹویٹر ہینڈل پر ملاقات میں ہونے والی گفتگو کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب کی خام تیل کی تنصیبات پر حالیہ حملوں کے بعد اس کے حقِ دفاع کی حمایت کرتا ہے۔

مائیک پومپیو نے اپنے پیغام میں کہا کہ تیل تنصیبات پر حملہ نہ صرف سعودی عرب بلکہ امریکی شہریوں اور دنیا میں تیل کی رسد کے لیے بھی خطرہ تھے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ ’ایران کا مذکورہ حملہ ایک جنگی اقدام ہے۔‘
مائیک پومپیو نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے وزیر خزانہ کو ایران پر پابندیوں میں اضافے کا کہہ دیا ہے۔

Advertisement
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ تیل تنصیبات پر حملہ نہ صرف سعودی عرب کی سالمیت پر حملے کے مانند ہے بلکہ اس حملے سے سعودی عرب میں مقیم امریکیوں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے بتایا کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جوابی اقدام کےلیے امریکا کے پاس بہت سی آپشنز ہیں، ایک آخری آپشن ہے اور اس کے علاوہ بھی آپشنز موجود ہیں، ہماری پوزیشن بہت مضبوط ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر