Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کاچاندپررسائی کادوسرامشن بھی ناکامی سےدوچار،مودی مایوس لوٹ گئے

Now Reading:

بھارت کاچاندپررسائی کادوسرامشن بھی ناکامی سےدوچار،مودی مایوس لوٹ گئے
India- Chandrayan 2- Failed

بھارت کاچاندپرپہنچنےکادوسرامشن بھی ناکام ہوگیا، بھارتی خلائی مشن کا رابطہ لینڈنگ سے چند منٹ پہلے منقطع ہوگیا۔ جس کےبعد بھارتی وزیراعظم خلائی ایجنسی کے ہیڈکوارٹرسےشکستہ قدموں سےواپس لوٹ گئے۔

تفصیلات کےمطابق چاندپربھیجےگئےبھارتی خلائی مشن ’’چندریان2‘‘ سے موصول ہونے والےسگنل چاندپرلینڈنگ سےچند منٹ پہلےمنقطع ہوگئے۔

بھارتی خلائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ وکرم لینڈر معمول کے مطابق مشن پررواں دواں تھا کہ اچانک چاند کی سطح سے 2کلومیٹر دورسگنل موصول ہونے کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔ جس کے بعد بھارتی خلائی ایجنسی کی جانب سےمشن فیل ہوجانے کی وجوہات کاجائزہ لیاجارہاہے۔

بھارتی وزیراعظم مودی چاند پر لینڈنگ کامنظر دیکھنے کیلئےخلائی ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میں منتظر تھے کہ انہیں سگنل منقطع ہونےکابتایاگیا۔ خلائی مشن کے ناکام ہونے کی خبرنےمودی کےچہرےکے تاثرات بدل دیے،اور وہ مایوس ہوکروہاں سے چلے گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کےمطابق چاند کے قطب جنوبی تک رسائی کا مشن دوسری بار بھی مکمل طور پرناکام ہوگیا

Advertisement

بھارت کا2008 میں بھی چاند تک رسائی کامشن ناکامی سے دوچارہواتھا جب کہ امریکا، روس اور چین چاند کی سطح پرکامیاب لینڈنگ کرچکے ہیں ۔

پاک فوج کےترجمان کابھارت کوکراراجواب

پاک فوج کےترجمان میجرجنرل آصف غفورنے بھارت کےچاند تک پہنچنے کےناکام مشن پربھارتی خلائی ایجنسی کوٹیگ کرکےبھرپورطنزکرتےہوئےکہا کہ ’بھارت اب بتائے کہ چاند تک رسائی کےناکام مشن کےپیچھے کون قصوروار ہے؟ کیااس کے پیچھےمقبوضہ کشمیرکےمحصورکشمیریوں کاہاتھ ہے؟ یا پھر انڈیاکی مسلمان اقلیتیں یہ سازش رچا رہی ہیں؟ یا پھربھارت میں سمجھ بوجھ رکھنے والےہندو، اور اگر یہ بھی نہیں توآئی ایس آئی؟چاند کوچھوڑہی دو، ہندتواآپ کوکہیں کانہیں چھوڑے گا‘۔

فوادچوہدری کابھارت کوبھرپورطنز

وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نےبھارتی مشن کی ناکامی پرطنزکےنشتربرسا دیے۔

ٹویٹرپو بیان جاری کرتے ہوئےفوادچوہدری نےکہا کہ ’ہندوستان کو مشورہ ہے،بغیر سوچے سمجھے چندرائین جیسے مشن بنانے یا ابھینندن جیسوں کو لائن آف کنٹرول پار چائے پینے بھیجنے جیسے منصوبوں پر پیسہ لٹانےکی بجائے اپنے لوگوں کوغربت سے باہر نکالنے پر پیسے لگائیں، کشمیر بھارت کا ایک اور چندرائین ہو گااوررقیمت چندرائین سے کئ گنا زیادہ ہوُگی‘۔

ایک اور ٹویٹ مین فواد چوہدری کاکہناتھا کہ مودی جی سیٹلائیٹ کمیونیکیشن پر ایسےبھاشن دے رہے ہیں جیسے خود سیاستدان نہیں بلکہ خلاباز ہوں۔ بھارتی لوک سبھا کوغریب عوام کے 9ارب روپے ضائع کرنےپران سے جواب طلب کرناچاہیئے۔

Advertisement

ایک اورٹویٹ میں انہوں نےکہاکہ بھارتی ٹرول انہیں ایسےدھمکا رہے ہیں جیسے بھارتی چاند مشن کو انہوں نے ناکام بنایا ہے، کیا ہم نےکہا تھا کہ ان نالائقوں پر9ارب روپے لگاؤ ؟ اب صبر کرو اور سونے کی کوشش کرو۔

فوادچوہدری نے کہا کہ جو کام آتا نہیں، پنگا نہیں لیتے، چاند کے بجائے کھلونا ممبئی میں اتر گیا۔

تحریک انصاف کے سینیٹرفیصل جاوید نے بھی بھارت کولقمےدیتے ہوئےٹویٹ کی کہ ’اپنے سے بڑے کام نہیں کیا کرتے – پہلا والا پائلٹ یاد نہیں ؟ اب ٹوائلٹ پر فوکس کرو – اپنا گند صاف کرو – تم نے مظلوموں کا رابطہ بند کیا – تمہارا اپنا رابطہ بند ہو گیاـ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر