طاقتور سمندری طوفان ڈوریان کی امریکا کے نزدیکی جزیرے بہاماس میں تباہ کاریوں کے باعث کم از کم 5 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوچکے ہیں ۔
بہاماس کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔امریکی کوسٹ گارڈز اور برطانوی نیوی نے بہاماس میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے ۔
طوفان سے سینکڑوں گھرتباہ اور متعدد کی چھتیں اُڑگئیں جبکہ درخت اور کھمبے بھی اکھڑگئے۔
سمندری طوفان امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے۔ طوفان کی شدت کم ہوکر پانچ سے دو ہوگئی ہے ۔
طوفان کے خدشے کے باعث ساحل پر ایک سو دس کلو میڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔ لاکھوں افراد کو علاقے سے نقل مکانی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔
فلوریڈا، جارجیا،جنوبی اور شمالی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
