
امریکا نے قطر میں قائم اپنا ایک بڑا فوجی اڈا ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ فوجی محاذ آرائی کے پیش نظر دوحہ سے جنوبی کیرولینا منتقل کردیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران کے ساتھ جاری تناؤ اور خطے میں ممکنہ تنازع کے نتیجے میں امریکا نے قطر میں قائم فوجی العُدید ایئربیس پرموجود سامان 7000 کلو میٹر دور جنوبی کیرولینا منتقل کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز تک امریکی فضائیہ کے 300 طیارے شام ، افغانستان اور خلیج جیسے کلیدی علاقوں میں پرواز کر رہے تھے لیکن قطر کے ‘العدید’ سے جنگی آلات اور طیارے ساؤتھ کیرولینا منتقل کرنے کے بعد اس ایئربیس پرمشترکہ فضائی آپریشن کمانڈ سینٹر کی سیکڑوں نشستیں خالی ہوگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دوحہ میں قائم امریکی فوجی اڈے کو ساؤتھ کیرولینا ایئر فورس کے اڈے سے 7 ہزار کلو میٹر دور سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ العدید فوجی اڈا پچھلے 13 سال سے مشرق وسطیٰ میں امریکا کا ایک بڑا فوجی مرکز تھا جہاں پرموجود لڑاکا جیٹ ، بمبار طیارے ، ڈرون اور امریکی فضائیہ کے دیگر بھاری ہتھیار شمال مشرقی افریقا سے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا تک آپریشنز میں استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 14 ستمبر کو سعودی عرب کے تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد سے امریکا اور ایران کے درمیان مزید تناو بڑھ گیا ہے ۔ دونوں جانب سے پابندیوں اور سخت ردعمل کے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News