
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں شیخ محمد بن زید روڈ پر ٹریفک حادثے میں آٹھ افراد ہلاک اور چھ شدید زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق حادثہ مرڈف سٹی سینٹر سے پہلے دبئی سے شارجہ جانے والی شیخ محمد بن زید روڈ پر پیش آیا۔ جہاں ایک مسافر بس اور مال بردار گاڑی کے درمیان تصادم ہوا۔
دبئی میں ایمبولینس سروسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، خلیفہ بن دریئی نے بتایا کہ ایمبولینس ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں اور لاشوں کو قریبی واقع راشد اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے گاڑی چلانے والوں کو ہدایت دی کہ وہ محتاط رہیں اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔
حادثے کے بعد سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور دبئی سے شارجہ جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ دبئی میں رواں ماہ پیش آنے والا یہ تیسرا ٹریفک حادثہ ہے۔
4 ستمبر 2019 کو دبئی کی ہائپر مارکیٹ کے پارکنگ ایریا میں ہولناک حادثہ رونما ہوا تھا جس میں تین گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر آپس میں ٹکرا گئی تھیں۔
حادثے میں خوش قسمتی سے اموات نہیں ہوئیں۔
جبکہ 9ستمبر 2019 کو دبئی میں اسکول بس اور ٹینکر کے مابین تصادم میں 19افراد زخمی ہو گئے تھے۔زخمی ہونے والوں میں 15 طلبہ شامل تھے۔
حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا تھا ۔ڈرائیور نے ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرتے ہوئے سامنے جانے والی گاڑی کے مابین فاصلہ کو نظر انداز کر دیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News