Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترک صدرکااقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیرپربیان سوشل میڈیاپرٹاپ ٹرینڈ

Now Reading:

ترک صدرکااقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیرپربیان سوشل میڈیاپرٹاپ ٹرینڈ
Tayyab Erdogan- UN

ترک صدررجب طیب اردگان نےعالمی پلیٹ فارم پرمسئلہ کشمیر کےحل کیلئےنعرہ حق بلندکردیا اور دو ٹوک بات کرتے ہوئے دنیا کی توجہ کشمیروں پر بھارت کے ناجائزتسلط کی جانب موڑ دی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  کے 74ویں اجلاس میں مباحثےسےخطاب کرتے ہوئےترک صدرنےکہاکہ بھارتی جارحیت اور بربریت نے80لاکھ کشمیروں کی زندگی کواس دوراہے پرلاکھڑاکیا ہے کہ ان کی چیخ وپکار بھی دنیا کو سنائی نہیں دے رہی کیونکہ بھارت نےاقوام عالم سےکشمیروں کارابطہ منقطع کردیا ہے۔

 ترک صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کے باوجود کشمیریوں کامحاصرہ کردیاگیاہےْ۔ 80لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

دنیا کو عالمی سطح پر ناانصافی کا سامنا ہے ، جس کی وجہ سے دنیا میں قوت اور اقتدار حاصل کرنے کی رسہ کشی انہوں نے کہا کہ دنیا کواس وقت امن قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے اورکشمیری، پاکستانی اور بھارتی قوم کی سلامتی کیلئے بھی ایک ہی راستہ ہے کہ مسئلہ کشمیر کو جنگ وجبر سے نہیں بلکہ انصاف اور نیک نیتی کے ساتھ معاملے کومذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔

ترک صدرکاکہناتھا کہ شام، پناہ گزینوں، نسل پرستی،اسلاموفوبیا اورفلسطین کا مسئلہ حل طلب ہے جس پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

Advertisement

طیب اردگان کا کہناتھا کہ دنیا کےپانچ ممالک کےہاتھوں میں اقوام عالم کی تقدیر کے فیصلے نہیں دیے جاسکتے۔ دنیا کواس وقت بدترین ناانصافی کاسامناہے۔ قوت اور اقتدارکی کھینچ تان میں کئی قوموں کاحال ابتر ہواچلا جارہاہے۔

ترک صدر کے جنرل اسمبلی میں خطاب کوعالمی سطح پرپذیرائی مل رہی ہے اوردنیا بھر  سےلوگوں نےان کے بیان کوبھرپور طورپرسراہاہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ترک صدر کا مسئلہ کشمیر سے متعلق بیان سوشل میڈیاپرٹاپ ٹرینڈ بنا ہواہے۔

ایک سوشل میڈیاصارف کاترک صدرکاشکریہ ادا کرتے ہوئےکہناہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں صرف مسلمانوں کامحاصرہ کیاگیا ہے۔مسلمانوں کواس وقت بیدار ہونے کی ضرورت ہے اور ترک صدر نےیہ حقیقت اقوام عالم کے سامنے رکھ کرایک بہترین لیڈر ہونے کا ثبوت دیا۔

ایک اور صارف کاکہناتھا کہ کشمیر کاغور طلب مسئلہ ترک صدر نے دنیا کے سامنے بہترین انداز سے پیش کیا۔

Advertisement

https://twitter.com/unlimited_truth/status/1176797558821335043

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر