Advertisement
Advertisement
Advertisement

رواں ما ہ کے آخر تک تیل کی پیداوار معمول پر آجائے گی،سعودی وزیر توانائی

Now Reading:

رواں ما ہ کے آخر تک تیل کی پیداوار معمول پر آجائے گی،سعودی وزیر توانائی
Saudi Energy Minister on Oil Attacks

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ تیل پیداوار کی بحالی ستمبر کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزیر توانائی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مجھے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ خوشخبری سنانے کا حکم دیا ہے کہ تیل منڈی کے لیے ترسیل حملوں سے قبل والی حالت پر آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرامکو تیل تنصیبات کی اصلاح ومرمت مکمل کرلی گئی ہیں۔ حملوں سے متاثر ہونے والی تنصیبات اپنی اصلی حالت میں آگئیں ہیں۔

سعودی وزیر توانائی نے اعلان کیا ہے کہ خشک گیس، ایتھن گیس اور سیال گیس کی پیداوار رفتہ رفتہ بحال ہوگی ۔ اس ماہ کے اختتام تک گیس کی پیداوار معمول پر آجائے گی۔سعودی وزیر توانائی نے تیل تنصیبات پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام کسی بھی فریق پر نہیں لگایا۔

وزیر توانائی نے کہا ہے کہ اندرون ملک تیل کی ترسیل حملوں سے متاثر نہیں ہوئی تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردانہ حملہ تمام ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک پر حملہ تھا۔

Advertisement

وزیر توانائی نے بتایا ہے کہ سعودی آرامکو رواں ماہ کے دوران اپنے سارے معاہدے پورے کرے گی۔ ایک طرف تو تیل کی پیداوار معمول سے زیادہ کی جائے گی اور دوسری جانب تیل کے ذخائر سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب ستمبر کے آخر میں یومیہ 11ملین بیرل تیل نکالے گا اور آئندہ نومبر کے اختتام سے قبل یومیہ پیداوار 12ملین بیرل یومیہ تک پہنچا دے گا۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ تیل تنصیبات پر حملے کا مقصد بین الاقوامی تیل منڈی کو معطل کرنا تھا۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردانہ حملوں کی پشت پناہی کرنے والوں کا احتساب کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر