
یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کشمیر کو ہندوستان نے سب سے بڑا ٹارچر سنٹر بنا دیا اور عمران خان نے بہت اچھے طریقے سے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا ہے۔
مشال ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کو بتا دیا کہ اگر کشمیر پر کردار ادا نہ کیا تو یہ معاملہ ایٹمی جنگ کی طرف جائے گا۔
مشال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہندوستان کے عزائم سے پوری دنیا متاثر ہو سکتی ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال ابتر ہوتی جارہی ہے، کرفیو کے باعث کشمیر میں لوگ بھوکے مررہے ہیں۔
یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا مزید کہنا تھا کہ اب ساری ذمہ داری عالمی رہنماوں اور اقوام متحدہ پر ہے اور اب دیکھنا ہے وہ ہندوستان کی دہشتگرد پالیسی کا ساتھ دیں گے یا نہتے کشمیریوں کا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مشال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت آج تک کشمیریوں کو ڈرا نہیں سکی ہے اور کشمیر کی آزادی کے لیے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا۔
مشال ملک نے کہا کہ کشمیری بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، دنیا کو کشمیریوں کا فیصلہ تسلیم کرنا پڑے گا، بھارت یاسین ملک کو کشمیریوں سے جوڑنے کی سزا دے رہا ہے۔
یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مزید کہا تھا کہ کشمیری بھوکے پیاسے جو مرگئے انھیں گھروں میں دفنایا جارہا ہے، بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں ریپ، اغوا ایز ویپن استعمال کررہا ہے، کشمیری نہتے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News