مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نےاللہ کے گھر کوخشبو ملے آب زم زم سے غسل دیا ۔ دنیا بھر سے آئے ججاج کی واپسی کے بعد خانہ کعبہ کو غسل دیا جاتا ہے
روح پرور تقریب میں سعودی وزرا،علمائے کرام ،خانہ کعبہ کے نگراں اور دیگر معززین نے شرکت کی ۔
خانہ کعبہ کوہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ کعبے کی اندرونی دیواروں کو عرق گلاب، عود اور دیگر خوشبوؤں میں تر سفید کپڑے سےصاف کیاگیا۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالر حمن السدیس نے بتایا کہ سعودی عرب نے یہ رسم بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے عہد میں شروع کی تھی۔ ان کے تمام جانشین اس پر عمل پیرا رہے۔ اب شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی اس رسم کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ خانہ کعبہ کی خدمت سعودی ریاست کے قائدین کی پہچان ہے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں خانہ کعبہ کی اصلاح و مرمت بھی سعودی حکومت کی مسلمانوں کے قبلے سے محبت اور عقیدت کا پتہ دیتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
