Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدرکی سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر گفتگو

Now Reading:

امریکی صدرکی سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر گفتگو
Trump calls MBS

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام میں مد دینے کےلئے تیار ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے ان حملوں کا الزام ایران پر لگایا ہے۔

 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ کی پیش کش کے جواب میں کہا ہے کہ مملکت اس طرح کی دہشت گردانہ جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت اوربھر پور عزم رکھتی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پوپمپو نے سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا ہے۔

واضح  رہے کہ گزشتہ دن سعودی عرب میں دو آئل ریفائنریز پر ڈرون حملے کیے گئے جس کے سبب سعودی عرب کی آدھی سے زیادہ آئل پروڈکشن کو بند کر دیا گیا ہے، تیل تنصیبات پر حملے سے خام تیل پیداوار میں یومیہ 57لاکھ فی بیرل کمی ہوئی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روسی ہیلی کاپٹر کی ناکام لینڈنگ؛ خوفناک ویڈیو منظرِعام پر
پیرس کے مہشور قبرستاتوں میں دفن ہونے کیلیے قرعہ اندازی، کیا آپ حصہ لیں گے؟
نیوزی لینڈ کے نیشنل پارک میں جنگل کی آگ، ایک ہزار ہیکٹر رقبہ راکھ میں تبدیل
پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا ، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر