Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی سیاحتی ویز ے سے عمرہ کی ادائیگی کی اجازت

Now Reading:

سعودی سیاحتی ویز ے سے عمرہ کی ادائیگی کی اجازت
Umrah Permission

سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے ملک میں سیاحت کے دروازے کھولنے کے ساتھ سعودی حکومت نے یہ اضافی سہولت دی ہے کہ مملکت میں سیاحت کی غرض سے آنے والے غیرملکی مسلمان اسی عمرہ پر عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرسکیں گے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے سیاح اپنے ملکوں میں سعودی عرب کے نمائندہ دفاتر، سفارت خانوں اور قونصل خانوں سے سیاحتی ویزے حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آن لائن بھی سیاحتی ویزے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ تاہم امریکا، ایشیا اور یورپ کے 49 ممالک کے سیاحوں کوآسان پیشگی شرائط کے تحت ویزے جاری کیے جائیں گے۔
سعودی عرب کے محکمہ سیاحت و قومی ثقافتی ورثہ کے چیئرمین احمد ال خطیب نے کہا ہے کہ ’مملکت دنیا بھر سے آنے والے تمام سیاحوں کے لیے سیاحتی ویزے جاری کرنا شروع کردیے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ سیاحتی ویزوں کا اجراء ملک میں روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا کرے گا۔
سعودی سیاحتی ویزا کی ایک سب سے اہم خوبی یہ ہے کہ اسے بغیر کسی پیشگی شرط کے عمرہ کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ خواتین کے لیے کسی محرم کا ساتھ ہونا ضروری نہیں۔ عمرہ کی سہولت حج سیزن کے علاوہ پورا سال میسر ہوگی۔

Advertisement
سیاحتی ویزے میں کسی خاص مذہب یا عقیدے کی قید نہیں لگائی جائے گی۔ مسلمان زائرین سعودی عرب میں سیاحت کے ساتھ ساتھ عمرہ بھی ادا کرسکیں گے اور انہیں سیاحتی ویزے پر سعودی عرب میں 90 دن تک قیام کی اجازت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر