Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی سپریم کورٹ نے بیٹی کو محبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت دیدی

Now Reading:

بھارتی سپریم کورٹ نے بیٹی کو محبوبہ مفتی سے ملنے کی اجازت دیدی
Mehbooba Mufti- daughter- Meeting

بھارتی سپریم کورٹ نے گرفتار سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو والدہ سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کی والدہ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،التجامفتی نے والدہ سے ملنے کے لئے درخواست دائر کی تھی۔

محبو بہ مفتی کا کہنا تھا کہ والدہ کی صحت سے متعلق تشویش ہے ، ایک مہینے سے والدہ سےملنے نہیں دیا گیا،والدہ  مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد سے حراست میں ہیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ التجامفتی کے والدہ سے ملنے میں کیا اعتراض ہے اور التجا مفتی کو والدہ سے ملاقات کی اجازت دے دی ۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی مسلسل کرفیو جاری ہے ، بچوں کا دودھ اور جان بچانے والی ادویات سمیت کھانے پینے کی اشیا ختم ہونے سے بحران سنگین ہوگیا ہے جبکہ نیٹ موبائل، انٹرنیٹ سروس اورٹی وی نشریات بھی بدستوربند ہیں۔

Advertisement

چند روز قبل التجا مفتی کا کہنا تھا کہ میری والدہ محبوبہ مفتی مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلی ہیں، مودی سرکارسے پوچھتی ہوں کہ ان سے دہشت گردوں جیسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔

عدالت میں ملا قات کےلئے درخواست دائر کر نے سے قبل گرفتار سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کو بھی خط لکھا تھا ، جس میں کہنا تھا کہ کشمیریوں کو جانوروں کی طرح پنجرےمیں قیدکردیاگیاہے، کشمیریوں کوبنیادی انسانی حقوق سےمحروم کردیاگیاہے۔

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر