
سعودی عرب کے شہر جدہ میں نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون کا افتتاح کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق خاد م الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون کا افتتاح کیا۔
جلد ہی اس سے پروازوں کا نظام الاوقات جاری کردیا جائے گا۔
شہر سے 19 کلو میٹر کے فاصلے پر شمال میں واقع جدہ کے نئے ایئرپورٹ کو تمام شاہراہوں سے منسلک کیا گیا ہے۔
افتتاح کے موقع پر سعودی فرمانروا کو سعود ی سول ایوی ایشن کے سربراہ اور وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر نبیل بن محمد المعودی نے تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔
سعودی وزیر نے اس موقع پر بتایا کہ سعودی عرب کے سول ایوی ایشن سیکٹر میں ترقی کے بعد ملک کی مجموعی پیداورا میں اضافہ ہوا ہے۔حج کے دنوں میں مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اہم کردار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پورے سعودی عرب میں 36فیصد مسافر کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے سفری سہولیات حاصل کرتے ہیں۔اس وقت ایئر پورٹ سے 3 بین الاقوامی جبکہ 21 اندرون ملک مقامات پر پروازیں اڑان بھرتی ہیں۔
شاہ سلمان نے رپورٹ پر اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرایک رائل ٹرمینل بھی ہے جو ریاستوں کے سربراہوں ، فرمانرواؤں، وزارائے اعظم اور صدور کیلئے مخصوص ہے۔جدہ کے نئے ہوائی اڈے پر مسافروں کو تیز ترین سروس مہیا کرنے کے لیے 300کاؤنٹربنائے گئے ہیں۔ان میں 220امیگریشن کی باقاعدہ کارروائی ہو تی ہے۔ جبکہ 80کاؤنٹر خودکار سروس کیلئے مختص ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News