Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیری تنہا نہیں ، ہم صورتحال دیکھ رہے ہیں، ڈیموکریٹ لیڈر کملا ہیرس

Now Reading:

کشمیری تنہا نہیں ، ہم صورتحال دیکھ رہے ہیں، ڈیموکریٹ لیڈر کملا ہیرس
kashmir-kamala-harris

امریکی صدارتی امیدوار بننے کی خواہشمند ڈیموکریٹ لیڈر کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ کشمیری تنہا نہیں ہیں ہم صورتحال دیکھ رہے ہیں جہاں مناسب ہو مداخلت کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب کی مہم میں امیدواروں کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہوگیا ہے، صدارتی امیدوار بننے کی خواہشمند ڈیموکریٹ لیڈر کملا ہیرس نے ٹیکساس میں  اییک تقریب سےخطاب سے کرتے ہوئے کہا کہ  کشمیری تنہا نہیں ہیں، ہم صورتحال دیکھ رہےہیں، جہاں مناسب ہوگامداخلت کی جائے گی۔

ڈیموکریٹ لیڈرکملا ہیرس کا کہنا تھا کہ امریکی اقدارہیں کہ انسانی حقوق کامعاملہ اٹھایا جائے، اگر صدرمنتخب ہوئی توانہی اقدارپرعمل کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صدرڈونلڈٹرمپ نے وزارت خارجہ کاکردارکم کیاہے، جس کا نتیجہ یہ ہےکہ امریکا کا کوئی پاکستانی سفیر ہے ہی نہیں، اس کی مثال یہ ہے کہ فی الحال پاکستان کیلئے کوئی سفیر منتخب ہی نہیں جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ اگر امریکا کسی بامعنی طریقے سے اثر انداز ہو سکتا ہے اس سب پر جو کشمیر میں ہو رہا ہے تو اس کیلئے ہمیں نمائندے کی ضرورت ہے۔

کملا ہیرس نے  مزیدکہا کہ ہمیں سب سے پہلے کشمیریوں کو یہ یاد دلانا ہوگا کہ وہ اکیلے نہیں ہیں اور یہ کہ ہم دیکھ رہے ہیں، ہم انسانی حقوق کی پامالیاں آئے دن دیکھتے رہتے ہیں، چاہے وہ امریکا میں ہوں یا دنیا کے کسی اور کونے میں، ظلم کرنے والا ہمیشہ مظلوموں کو یہ باور کرواتا ہےکہ کوئی نہیں دیکھ رہا، کوئی توجہ نہیں دے رہا، جوکہ ایک ظالم کا ہتھیارہوتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر