امریکا کی ریاست میری لینڈ میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔
امریکی میڈیا کے مطابق میری لینڈ کے علاقے پرنس جورج کاؤنٹی میں پائلٹ کی غفلت سے طیارہ ہوائی اڈے کے بجائے ،قریبی ہائے وے پر لینڈکر گیا۔
جہاز کی تیز رفتاری کے باعث پائلٹ قابو نہ کرسکا ۔
لینڈنگ کے بعد طیارے کی قریبی گاڑیوں سے ٹکر ہوئی۔جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 4افراد زخمی ہوئے۔
ریسیکوسروسز نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق کسی بھی زخمی کی حالت تشویش ناک نہیں ۔
میری لینڈ کے گورنر نے اپنے بیان میں کہا کہ شکر ہے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
سوشل میڈیا پر بھی واقعے کی ویڈیو ز اور تصاویر خوب شیئر کی گئی ہیں۔
حادثے کے باعث ہائے وے پر ٹریفک بھی شدید متاثر ہوااور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
تاہم متعلقہ اداروں کی فوری کارروائی کے باعث ٹریفک کو بحال کردیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
