Advertisement
Advertisement
Advertisement

خالد مجید،جدہ میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل

Now Reading:

خالد مجید،جدہ میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل
Pakistan’s new consul general, Khalid Majid

جدہ میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل خالد مجید نے اپنا چارج سنبھال لیا ہے۔

 عرب میڈیا  کی رپورٹ کے مطابق جدہ میں پاکستان کے نئے قونصل جنرل خالد مجید نےاپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

قونصل جنرل خالد مجید نے افسران اور عملہ سے اپنے خطاب میں کہا کہ جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے لئے منتخب ہونے پر خوشی اور فخر ہے۔

 خالد مجید کا کہنا تھا’ پاکستان سے باہر مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب   میں ہے۔ ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ ہم ان کی مناسب وقار اور عزت کے ساتھ خدمت کریں‘۔

 انہوں نے مزید کہا کہ’ انسانیت کی خدمت کرنا اسلام کی بنیادی تعلیم ہے۔ ہمیں اسی جذبے کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرنی چاہیے۔‘

Advertisement

رپورٹ میں شامل خالد مجید کے پروفائل کے مطابق  وہ 1969 میں پاکستان میں پیدا ہوئے ۔ 1999 میں پاکستان کی فارن سروس میں شمولیت اختیار کی ۔ اس سے قبل ملک کی مسلح افواج میں ایک دہائی تک خدمات سر انجام دیں۔

 جدہ میں نئے قونصل جنرل پاکستان کی وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں جنوری 2000 تا جون 2004 تک سیکشن آفیسر اور اگست 2008 سے اپریل 2010 تک ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

 بیرون ملک پاکستانی مشنز میں بھی مختلف سفارتی خدمات انجام دے چکے ، جن میں ہیگ، لندن اور بیجنگ شامل ہیں۔

جدہ میں تعیناتی سے پہلے خالد مجید وزارت خارجہ ، اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹر اینڈ فنانس) کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

یاد رہے کہ جدہ میں سابق قونصل جنرل شہریار اکبر خان اپنی مدت مکمل کرکے روانہ ہوچکے۔ انہیں سربیا میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محمد بن سلمان کا متوقع دورہ پاکستان ، مزید اہم معاہدے طے پانے کا امکان
مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پرحملہ، 2 یہودی ہلاک، 3 زخمی
گلوبل صمود فلوٹیلا کی کال پر دنیا بھر میں مظاہرے، اٹلی، یونان ترکیہ میں عوام سڑکوں پر نکل آئے
اسرائیلی حملے کے باوجود صمود فلوٹیلا رواں دواں، سابق سینیٹر مشتاق سمیت 200 گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج شروع
اسرائیلی فوج کا امداد لے کر غزہ جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ پر حملہ
’’کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ‘‘ قطر پرحملہ امریکا پر حملہ تصور ہو گا،ٹرمپ کا نیا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر