Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’کشمیر‘‘ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیاجانے والا لفظ بن گیا

Now Reading:

’’کشمیر‘‘ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیاجانے والا لفظ بن گیا
Google- Kashmir

اگست کے مہینے میں ’’کشمیر‘‘ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیاجانے والا لفظ بن گیا ہے۔ دنیاکے سب سے بڑے سرچ انجن ’’ گوگل‘‘پر گزشتہ ماہ میں کشمیرکوخوب سرچ کیا گیا ہے، اس سے پہلے ایساکبھی نہیں ہوا کہ جب اقوام عالم نے کشمیرکواتنی توجہ دی ہو۔ آ رٹیکل 370کی منسوخی کے بعد صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیابھرکے لوگوں نے کشمیر کے با رے میں جا ننے اور سمجھنے کےلئے سب سے زیادہ کشمیرکوسرچ کیا ہے۔ 

5 اگست کو کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد دنیابھرمیں تشویش کی لہردوڑ گئی، مقبوضہ کشمیرمیں مواصلاتی نظام کی بندش، انٹرنیٹ، موبائل سروسز، لینڈ لائن سروسز اوردیگرمواصلاتی نظام کوبند کردیا گیا،دنیاکے سب سے بڑے سرچ انجن ’’ گوگل‘‘پر  اسی  ماہ  اس تما م صورتحال کو جا ننے کےلئے کشمیرکوخوب سرچ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطا بق آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیابھرکے لوگوں نے سب سے زیادہ کشمیرکوسرچ کیااوراس کے بارے میں جاننے کی کوشش کی، اس سے پہلے پلوامہ حملے کے بعدبھی لوگوں نے کشمیرکوخوب سرچ کیاتھا لیکن 5 اگست کوکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعدکشمیرکوفروری کے مقابلے میں 3 گنازیادہ سرچ کیاگیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگوں نے کشمیرکے جھنڈے، کشمیرکی حفاظت اورکشمیرکے حوالے سے معلومات کوبھی بڑے پیمانے پرسرچ کیا، کشمیرمیں لگی پابندیاں خاص طورپرانٹرنیٹ اورفون سروسزکے بند ہونے کے باعث دنیامیں یہ تجسس پایاجاتاہے کہ وہاں کیاحالات چل رہے ہیں۔

کشمیر کی کشیدہ صورتحال کے با عث ہی گوگل پرکشمیرٹاپ پرسرچ کیاجارہاہے،اس صورتحال کے پیش نظر  یہ بھی کہاجارہاہے کہ کرفیوکے خاتمے پرپوری دنیا کی توجہ کامرکزکشمیربن جائے گاجس سے بھارت خوفزدہ ہے۔

Advertisement

وا ضح رہے کہ مقبو ضہ وادی میں قابض بھارتی فوج ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، نہتے کشمیری 49 روزسے گھروں میں قید ہیں،بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مقبوضہ وادی میں آج بھی نظام زندگی مفلوج ہے اور حالات معمول پر لانے کے لئے بھارتی حکومت نے  سپر یم کو رٹ کے حکم پر عمل در آمد کر تے ہوئے مقبو ضہ کشمیر میں کوئی  مثبت قدم نہیں اٹھایا۔ 

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 49ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر