Advertisement
Advertisement
Advertisement

تہران خطے میں تنازعہ نہیں چاہتا ،حسن روحانی

Now Reading:

تہران خطے میں تنازعہ نہیں چاہتا ،حسن روحانی
حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران خطے میں تنازعہ نہیں چاہتے ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور سعودی فوجی اتحاد نے یمن میں جنگ شروع کی ہے۔

صدر حسن روحانی نے یہ بھی کہا کہ یمنیوں کی جانب سے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ انتباہ تھا، سعودی عرب کی تیل تنصیبات پرحملے میں ایران کے ملوث ہونے کے امریکی الزام کا مقصد ایران پر دباؤ بڑھانا ہے۔

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ یمنیوں نےانتباہ کیلئے سعودی عرب میں ایک صنعتی مرکز پر حملہ کیا، یمنیوں نے نہ کسی اسپتال اور نہ ہی کسی اسکول کو نشانہ بنایا۔

ایرانی صدرحسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ ہم خطے میں تنازع نہیں چاہتے، تنازع یمنیوں نے شروع نہیں کیا بلکہ سعودی عرب، امارت، امریکہ، چند یورپی ممالک اور اسرائیل نے خطے میں جنگ شروع کی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں تیل کی دو بڑی فیلڈز پر ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں دونوں آئل فیلڈز میں آگ بھڑک اٹھی جب کہ عارضی طور پر تیل کی سپلائی بھی معطل ہوگئی۔

یمن کے حوثی قبائل کی جانب سےحملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئےکہا گیا کہ آئل تنصیبات پر 10 میزائل فائر کیے گئے تھے۔

دوسری جانب امریکہ نے سعودی آئل تنصیبات پر حملے  کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا تھا۔

جس پر ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ خطےمیں امریکا کی موجودگی ناپسندیدہ،غیرقانونی اورمداخلت کرنے والی ہے۔ امریکہ اپنی موجودگی کوخطےکےمسائل کی وجہ سمجھنے کے بجائے خطے کے ممالک اور یمن کےجنگجوؤں کوذمہ دارقراردیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
جنگ ختم امن شروع، مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ
غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر