
بھارتی وزیراعظم نے پاکستان میں زلزلے کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔
PM @narendramodi has expressed grief on the loss of lives and damage to property due to an earthquake in parts of India and Pakistan.
PM expresses condolences to the families of the deceased and prays for the speedy recovery of those injured.
Advertisement— PMO India (@PMOIndia) September 24, 2019
واضح رہے کہ 24 ستمبر کو پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے علاوہ بھارت کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا تھا تاہم سب سے زیادہ نقصان آزاد کشمیر میں ہوا ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلو میٹر شمال کی طرف تھا، اس کے علا وہ گہرائی زیر زمین 10 کلو میٹر تھی۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق زلزلے میں 39 افراد جاں بحق جب کہ 646 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
میر پور میں 32، بھمبر میں 5 اور جہلم میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ میرپور میں 625 افراد، بھمبر میں 14 جبکہ جہلم میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، زلزلے سے کل 454 گھر تباہ ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ خاندانوں میں فی کس 21 کلو راشن، پانی کی 50 ہزار بوتلیں اور 200 ٹینٹ بھی تقسیم کیے جا چکے ہیں، جاتلاں سے منگلا جانے والی شاہراہ کی بحالی کا کام شروع ہوگیا ہے اور تباہ حال سڑک تین کلومیٹر تک جزوی طور پر بحال کر دیا ہے، نو ڈاکٹروں پر مشتمل پمز کی ٹیم میرپور بھیجوا دی گئی ہے، این ڈی ایم اے کی 3 فیلڈ ٹیمیں بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں، وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ میرپور اور کوٹلی میں بجلی بحال کردی گئی ہے جبکہ بھاری مشینری کے ذریعے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے کام بھی جاری وساری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News