بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت گیدڑ بھپکیوں سے باز نہ آئے، کہتے ہیں بھارت اپنے دشمنوں کے خلاف اگلی جنگ مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں سے جیتے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف بپن راوت دوول نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اپنی اگلی جنگ مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں سے نہ صرف لڑے گا بلکہ اس جنگ میں اپنے دشمنوں کو شکست دے کر اپنی عسکری برتری ثابت بھی کردے گا۔
یہ بیان انہوں نے نئی دہلی میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنازئزیشن (ڈی آر ڈی او) کی 41 ویں ڈائریکٹرز کانفرنس سے خطاب میں کہا۔
بھارتی آرمی چیف نے بھارت کی فوجی ضروریات کو مقامی ذرائع سے پوری کرنے کے ضمن میں ڈی آر ڈی او کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کو مستقبل کی جنگ کےلیے ہتھیاروں پر کام کرنے کے علاوہ ایسی ممکنہ جنگوں کےلیے بھی تیاری کرنی چاہیے جن میں دشمن سے دوبدو جھڑپ نہ ہو۔
بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مستقبل کی جنگ میں استعمال ہونے والے نظاموں کا جائزہ لے رہی ہے جس کےلیے انہیں سائبر، خلائی، لیزر، الیکٹرونک اور روبوٹک ٹیکنالوجیز کے علاوہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) پر بھی کام شروع کرنا ہوگا۔
اس موقع پر بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول بھی موجود تھے۔ اور بھارتی آرمی چیف کی طرح بڑے بول بولنے سے وہ بھی باز نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جنگ میں فتح کےلیے ٹیکنالوجی اور دولت کو اہم ترین عوامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ میں دوسرے نمبر پر آنے والے کےلیے کوئی ٹرافی نہیں ہوتی۔
واضح رہے کہ یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب فرانس سے خریدے گئے 36 رافیل لڑاکا طیاروں میں سے پہلا طیارہ بھارتی فضائیہ کے سپرد کیا گیا ہے اور بھارتی ساختہ جیٹ انجن ’’کاویری‘‘ کے منصوبے پر بھی کام عملاً بند پڑا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
