Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں

Now Reading:

کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں
GCC countries ready

خلیجی ممالک  کی افواج کے سربراہوں کی ملاقات  کے بعد خلیج تعاون کونسل  (جی سی سی )کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

جی سی سی کے اعلامیے کے مطابق خلیجی ممالک کی افواج کے سربراہوں نے کہا ہے کہ جی سی سی ممالک کے کسی رکن پر حملہ تمام ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔ جی سی سی ممالک کی افواج حملہ آور کے خلاف کسی امتیاز کے بغیر کارروائی کرے گی۔

عرب  میڈیا  نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں جی سی سی ممالک کے فوجی سربراہوں کی مشترکہ کانفرنس ہوئی  جس میں تیل تنصیبات اور بین الاقوامی سمندر کو محفوظ بنانے پر زوردیا گیا ہے۔سعودی مسلح افواج کی اپیل پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں جی سی سی ممالک کے سربراہوں نے خطے کو درپیش خطرات سے نمٹنے پر غوروخوض کیا۔ موجودہ حالات زیر بحث رہے۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک کی افواج ہر وقت مستعد ہے۔خطے کو خطرات میں گھیرنے والی کسی بھی طاقت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔خلیجی ممالک کی افواج نے سعودی عرب کی امن وسلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سعودی قیادت کی جانب سے کئے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کی۔

اعلامیے کے مطابق جی سی سی ممالک کی افواج کے سربراہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطرات سے نمٹنے کے لیے خلیجی ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنی چاہیے۔کسی بھی  خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

Advertisement

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سربراہان کی ملاقات کے موقع پر اجتماعی امن کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کرنے کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر