Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی کوریا کا ایک اور بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

Now Reading:

شمالی کوریا کا ایک اور بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
North Korea

امریکا سے  جوہری مذاکرات سے قبل شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ  کیا ہے۔

  غیر ملکی  خبر رساں ادارے  کے  مطابق شمالی کوریا نےبدھ کو  اپنے مشرقی ساحل پر کم از کم ایک میزائل فائر کیا جس نے 450 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور زمین سے 910 کلومیٹر کی اونچائی تک گیا۔

  جنوبی کوریا کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ میزائل آبدوز سے داغا گیا ہے۔جنوبی کوریا کے مطابق میزائل شمالی کوریا کے علاقے وونسان سے فائر کیا گیا ۔

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ مزید تجربات کے پیش نظر فوج نے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

دوسری جانب جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے اس تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے پانیوں میں گرا، جو ساحل سے 370 کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ ہے۔

Advertisement

جاپانی وزیر اعظم نےتجربہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دےدیاہے  ۔

واضح  رہے کہ  اس سے  قبل  بھی  رواں سال جولائی  میں شمالی کوریا نے درمیانی فاصلے پر مار کرنے والے دو میزائل کا  کامیاب   تجربہ  کیا تھا  جو سمندر میں جا کر گرے تھے۔

شمالی کوریا کے مشرقی ساحل وانسان  سے  ایک میزائل چھ سو نوے کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے سمندر میں گرا اور یہ میزائل بظاہر نئے ڈیزائن کے   تھے۔

جبکہ شمالی کوریا نے  رواں سال مئی میں بھی ایک کم فاصلے پر مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا تھا جو 2017میں بین البراعظمی میزائل کے تجربے کے بعد پہلا ایسا تجربہ تھا۔

واضح  رہے کہ یہ  میزائل تجربہ امریکا سے  جوہری  مذاکرات سے  ایک دن  قبل  کیا گیا ہے  ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر