Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیابھرمیں آج اقوام متحدہ کاعالمی دن منایاجارہاہے

Now Reading:

دنیابھرمیں آج اقوام متحدہ کاعالمی دن منایاجارہاہے
international uno day

آج سے 74 سال قبل آج ہی کےدن اقوام متحدہ کی بنیاد رکھی گئی اوراس کامنشورنافذالعمل کیا گیا۔پاکستان سمیت دنیابھرمیں آج 24  اکتوبرکواقوام متحدہ کاعالمی دن منایاجارہاہے ۔

 پہلی جنگ عظیم میں تباہی کےبعد دنیامیں امن اورمزیدجنگی نقصانات سےبچنےکےلئےلیگ آف نیشن  کی بنیادرکھی گئی لیکن لیگ آف نیشن کے باوجود1939 میں دنیاکی دوبڑی طاقتوں کےدرمیان تصادم اورجنگی جنون نےدنیاکےکئی ممالک میں تباہی مچادی۔چنانچہ دوسری جنگ عظیم کے بعد آئندہ نسلوں کوجنگوں کی تباہ کاریوں سےبچانےاوردنیابھرکےتمام ممالک کو مذاکرات کےلیےایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے 1945 میں اقوام متحدہ کا قیام عمل میں لایا گیاجس کا مقصد عالمی قوانین، سماجی و اقتصادی ترقی، حقوق انسانی اوردنیابھرمیں امن قائم کرنےکےلیےمدد فراہم کرناہے۔

اقوام متحدہ کے چارٹر کےاہم مقاصدمیں دنیابھرمیں امن اورسیکورٹی کوممکن بنانا، قوموں کے درمیان رشتے بڑھانا، معاشی، سماجی، ثقافتی یا بین الاقوامی انسانی مسائل کےحل کے لیے قوموں کےدرمیان تعاون بڑھانا ہے۔

اس وقت دنیا بھرکے 192 کے قریب آزاد ممالک اورریاستیں اقوام متحدہ کی رکن ہیں۔ اقوام متحدہ میں 6 عالمی زبانیں عربی، انگلش، چائنیز، فرانسیسی، روسی اور ہسپانوی ہیں ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کاپہلا اجلاس لندن میں ہواتھا۔ بعدازاں نیویارک کو متفقہ طور پر ادارے کے ہیڈکوارٹرز کے لیے منتخب کیا گیا، اسی لیے ہر سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کااجلاس نیویارک میں ہوتا ہے۔

Advertisement

اقوام متحدہ کےتمام نظام کواس کی ذیلی ایجنسیاں جنرل اسمبلی، سیکیورٹی کونسل اوردیگرایجنسیاں چلاتی ہیں۔

دوسری جانب، اقوام متحدہ کےعالمی دن پر،سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نےاعلان کیاہےکہ اگلے سال اقوام متحدہ کی 75 ویں برسی کی یادگاری تقریب میں ہم مستقبل کی تعمیر میں عالمی تعاون کے کردار پر ایک بڑی اور جامع عالمی گفتگو پیش کریں گے۔

جنوری 2020 میں، اقوام متحدہ دنیابھراورسرحدوں ، اورنسلوں سےمکالمے کرے گی ۔جس کامقصدعالمی عوام تک پہنچنا،ان کی امیدوں اورخوف کوسننااوران کے تجربات سے سیکھناہے ۔

۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر