Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی سعودی عرب پہنچ گئے

Now Reading:

مودی سعودی عرب پہنچ گئے
Modi- Saudi arabia Visit

پاکستان کی طرف فضائی حدود کے استعمال پر پابندی کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی طویل راستہ اختیار کر کے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارتی وزیر اعظم کے دورے کے دوران توانائی، ڈیفنس،سول ایوی ایشن اورانسداد دہشت گردی سے متعلق تقریباً ایک درجن معاہدوں پر دستخط  ہوں  گے۔ مودی سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وہاں جا رہے ہیں اور وہ ریاض میں فیچر انویسمنٹ انسٹيٹيوٹ فورم کے تیسرے سیشن میں شامل ہوں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مودی کے اس دورے میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر مذاکرات متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ حج کے لیے جانے والے زائرین کی تعداد بڑھانے کے بارے میں بھی بات ہوگی۔

جہاں وزیر اعظم نریندر مودی انڈین معیشت میں اندرونی سست روی سے نمٹ رہے ہیں وہیں عالمی معیشت میں سست روی کی وجہ سے سعودی عرب کی معیشت بھی مشکل میں ہے۔

ایسے میں دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان ممکنہ طور پر ہونے والے بڑے معاہدوں پر سب کی نظر ہے۔

Advertisement

بھارت اور سعودی عرب کے تعلقات کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ  بھارت کا 17 فیصد تیل اور 32 فیصد ایل پی جی سعودی عرب سے آتا ہے اور دونوں کے درمیان تقریباً 27 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کی تجارت ہوتی ہے۔ اس میں 22 ارب ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات انڈیا سعودی عرب سے خریدتا ہے جبکہ  بھارت  کی برامدات صرف 5 اعشاریہ 5 ارب ڈالر مالیت کی ہیں۔

مودی کا سعودی عرب کا یہ دوسرا دورہ ہے ،ا س قبل وہ 2016میں بھی ریاض گئے تھے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر