Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاتالونیا کی خودمختاری کا معاملہ،بارسلونا میں علیحدگی پسند اور اتحادی آمنے سامنے

Now Reading:

کاتالونیا کی خودمختاری کا معاملہ،بارسلونا میں علیحدگی پسند اور اتحادی آمنے سامنے
Barcelona riots

کاتالونیا میں علیحدگی پسند رہنماؤں کو سزا سنائے جانے کے خلاف اسپین کے شہر بارسلونا میں ساڑھے تین لاکھ افراد کی جانب سے احتجاج کی مخالفت میں شہر میں یونیٹی ریلی نکالی گئی، شرکاء نے اتحاد کے حق میں نعرے لگائے۔

مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق    اسپین کی خود مختار ریاست کاتا لونیا میں اس وقت آزادی کے حوالے سے علیحدگی پسند اور اتحادی آمنے سامنے ہیں ۔

حکومت کے حالیہ اقدا م میں علیحدگی پسند رہنماؤں کو سزا سنائی گئی جس کے خلاف بارسلونا میں احتجاج ہوا۔تاہم اس احتجاج کی مخالفت میں اور کاتالونیا کے اسپین کے ساتھ متحد رہنے کے حق میں ریلی نکالی گئی۔

اس دوران علیحد گی پسندوں  اور اتحادیوں میں بھی جھڑپیں ہوئی۔ مشتعل افراد ایک دوسرے پر لپکتے رہے ۔غم و غصے کا اظہار  روایتی طور پر جلاؤ گھیراؤ سے کیا گیا ۔فلئیرز جلا کر جوش و ولولے کا مظاہرہ کیا گیا۔ شرکا نے بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ  کاتالونیا کے اکثریتی باشندے علیحدگی کے حامی نہیں۔ بیچ بچاؤ کروانے  کے لئے پولیس کو طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔شیلنگ کی وجہ سے کئی افراد زخمی بھی ہوگئے۔جبکہ توڑ پھوڑ کے الزام میں درجنوں افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہسپانیہ کی سپریم کورٹ کی جانب سے کاتالونیا کے نو علیحدگی پسند راہ نمائوں کو گزشتہ دنوں نوتا تیرہ برس قید کی سزائیں سنائے جانے کے بعد کاتالونیا میں پولیس اور عوام کے درمیان پُرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں اور حالات اب بھی کشیدہ ہیں۔

Advertisement

کاتالونیا یورپ میں جنوبی مشرقی حصے میں سمندر کے ساحلوں کے قریب ایک آزاد ریاست تھی۔ 1707 میں اس پر حملہ کرکے اس کو اسپین کے ساتھ ملاکر نئی ریاست بنائی گئی جبکہ اس کی زبان، کلچر، رہن سہن سب جدا تھا۔ تب سے غیور کیٹولین باشندے اپنی آزادی کی جدوجہد کرتے رہے ہیں۔ 1938 میں اسپین کے جنرل آمر فرانس فرانکو نے کاتا لونیا (کاتولونیا)کی آزادی کی تحریک کو بری طرح کچل دیا چار ہزار سے افراد ہلاک ہوئے ہزاروں زخمی ہوئے اور ہزاروں کو جلاوطن کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر