Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ:کنٹینر میں مردہ پائے گئے تمام افراد چینی باشندے نکلے

Now Reading:

برطانیہ:کنٹینر میں مردہ پائے گئے تمام افراد چینی باشندے نکلے
39 dead bodies identified

لندن کےعلاقےایسکس میں کنٹینرسےملنےوالی 39 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔پولیس کے مطابق کنٹینرسےملنےوالی 39  لاشیں چین کےباشندوں کی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق دوروزقبل لندن میں کنٹینرسے 39 لاشیں ملنےکےواقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،برطانوی پولیس کےمطابق کنٹینرسےملنےوالی 39 لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے یہ لاشیں چین کے باشندوں کی ہیں۔

برطانوی پولیس کاکہناہےکہ ابتدائی تحقیقات کےمطابق کنٹینربیلجیئم سےایسکس آیاتھاجس کے بعدبیلجیئم نےبھی واقعےکی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں چینی سفارت خانےکاکہناہےکہ وہ اس حوالےسےتحقیقات کررہے ہیں اوربرطانوی حکام سےرابطےمیں ہیں۔چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائناکے ترجمان کےمطابق چینی وزارت خارجہ نےاس خبرکی تصدیق کی ہےتاہم اس حوالےسےفی الوقت مزید کچھ نہیں کہاگیا۔

واضح رہےکہ دوروزقبل برطانیہ کی کاؤنٹی ایسکس کےعلاقےواٹرگلیڈ انڈسٹریل پارک میں ایک کنٹینرسے 39 لاشیں برآمد ہوئی تھیں جنہیں پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا تھا۔ جبکہ واقعے کےبعدپولیس نےشمالی آئرلینڈ سےتعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیورکوگرفتار بھی کرلیاتھا۔

Advertisement

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کےمطابق اس سانحےسےقبل سنہ 2014 میں ایسیکس میں ایک بحری جہازکے کنٹینرمیں 35  افغان تارکِ وطن سفرکررہےتھے جن میں سے  ایک کا  انتقال ہو گیاتھاتاہم کنٹینرمیں موجود 34 افغان زندہ بچ گئے تھے۔سنہ 2015 میں برنسٹن سٹافورڈشائرکےایک گودام میں لکڑی کےکریٹ میں دوتارکینِ وطن مردہ حالت میں پائےگئےتھے۔ یہ کریٹ اٹلی سےایک کنٹینرکےذریعےبھیجاگیاتھا۔سنہ 2016 بینبیری میں   آکسفورڈشائرمیں ایک 18 سالہ تارکِ وطن کواس وقت کچل دیا گیاجب وہ لاری کےنیچےچمٹے ہوئےتھے۔سنہ 2016میں ہی کینٹ میں ایک لاری سےایک لاش ملی تھی جوفرانس سےسفر کرتی ہوئی وہاں تک پہنچی تھی۔

سنہ 2000 میں ڈوورکی ایک لاری سے 58 چینی تارکین وطن کی لاشیں ملیں تھیں جن کی ہلاکت دم گھٹنے کے نتیجے میں واقع ہوئی۔

برطانوی نشریاتی ادارےکےمطابق سنہ 2014 سے پہلے اس طرح کےاعداوشماراکٹھانہیں کیے گئےتھے،لیکن اس قسم کےسانحات نئےنہیں ہیں۔جب سنہ 2014 میں اعدادوشمارجمع کیےجانے لگےتب برطانیہ میں پانچ افرادلاریوں یاکنٹینروں پریاان کےاندرمردہ پائےگئےتھے۔

 پولیس کےمطابق اب تک جتنی بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ان کےتانےبانےانسانی سمگلنگ سےہیں    جس میں ہلاکتیں سفرکےدوران اپنی مطلوبہ منزل پرجاتے ہوئےدم گھٹنےکی وجہ سےواقع ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر