Advertisement
Advertisement
Advertisement

عراق:پرتشدد مظاہرے جاری،ہلاکتوں میں اضافہ

Now Reading:

عراق:پرتشدد مظاہرے جاری،ہلاکتوں میں اضافہ
IRAQ

عراق میں حکومت مخالف  مظاہرے مزید شدت اختیار کر گئے۔ مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے جھڑپوں کےباعث اب تک 31 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد تجاوز کرگئی ہے۔

گلف میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراق میں بدعنوانی، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور بے روزگاری کے خلاف کیے گئے مظاہروں  میں بدعنوانی اور حکومت مخالف نعرے بھی لگائے  گئے ہیں۔

عراق کے وزیراعظم عبدالمہدی نے دارالحکومت بغداد سمیت مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کردیا ہے جبکہ  سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔جھڑپوں کے باعث  عراق کے کئی شہر میدان جنگ کا منظر پیش کر رہے ہیں ۔ جبکہ مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ ہے۔

عراق کے وزیراعظم عبدالمہدی نے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ احتجاج عبدالمہدی کی حکومت کے سال مکمل ہونے کے موقع پر آن لائن دی گئی کال کے جواب میں کیا گیا ہے۔

Advertisement

حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب مظاہرین نےبغداد میں گرین زون کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد پولیس نے فائرنگ شروع کردی۔گرین زون وہ علاقہ ہے جہاں پر دوسرے ممالک کے سفارتخانے اور سرکاری اداروں کے دفاتر موجود ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ احتجاج کی آڑ میں قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق بدعنوان ترین ممالک کی فہرست میں عراق کا 12وں نمبر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر