Advertisement
Advertisement
Advertisement

چلی:پرتشدد مظاہرے جاری،ہلاکتوں میں اضافہ، کرفیو میں بھی توسیع

Now Reading:

چلی:پرتشدد مظاہرے جاری،ہلاکتوں میں اضافہ، کرفیو میں بھی توسیع
Chile protests

چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چلی کی حکام نے مہنگائی اور معاشرتی عدم مساوات کے خلاف شہریوں کے پرتشدد مظاہروں کے بعد دارالحکومت سانتیاگو میں عائد رات کے کرفیو میں توسیع کر دی ہے۔سانتیاگو کی سڑکوں پر بکتر بند فوجی گاڑیوں کا گشت بھی جاری ہے۔ شدید مظاہروں کے بعد ایک بڑی تعداد میں فوجیوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ یہ مظاہرے سنتیاگو سمیت کئی دوسرے شہروں میں بھی جاری ہیں۔

 فوج کے سربراہ جنرل جاوئیر اتوریاگا نے کرفیو کے دوران لوگوں کو پرامن اور گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے باعث درجنوں  زخمی ہیں جبکہ ریڈ زون میں داخلے کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد مظاہرین کے حراست میں لے لیا گیا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 1900 گرفتاریاں ہوچکی ہیں۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی  گئی ۔زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے اسپتا ل میں ڈاکٹر ز نے دواؤں کی متوقع قلت کی بھی گھنٹی بجا دی ہے۔

ملک میں بڑھتی ہوئی طبقاتی خلیج اور مہنگائی کی خلاف یہ ہنگامے حکومت کی طرف سے میٹرو کے کرایوں میں اضافے کے بعد شروع ہوئے۔حکومت نت شہر اقتدار میں ایمرجنسی بھی نافذ کر رکھی ہے۔

Advertisement

ادھر اقوام متحدہ  کی جانب سے بھی چلی میں  مسلسل بڑھنے والی ابدتر صورتحال  پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے چلی کے حکام  کو باور کروایاہے کہ ملک میں بڑھتی کشیدگی کا فوری طور پر نوٹس لے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر