Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

Now Reading:

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
Pollution

باغوں  کا شہر لاہور  دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

ملکی انڈسٹری، بڑھتی ہوئے ٹریفک اور درختوں کی کٹائی نے پاکستان کے کئی شہروں کی  فضا کو آلودہ کررکھا ہے۔

فضائی آلودگی جانچنے والے دنیا کے ادارے آئی کیو ایئر کی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

pollution list

آئی کیو ایئر دنیا بھر میں فضائی آلودگی پر مسلسل نظر رکھتا ہے اور اس حوالے سے لمحے لمحے کی صورتِ حال اپ ڈیٹ کرتا ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کے بعد دوسرے نمبر پر چینی شہر شنگھائی، جبکہ بھارت کا شہر دہلی تیسرے،مقدونیہ کا شہر سکوپجے چوتھے جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی پانچویں نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں اس  ہی طرح کی ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے 30 بدترین شہروں میں پنجاب کے دوبڑے شہر لاہور اور فیصل آباد بھی شامل  کیئے تھے۔

یہ رپورٹ بھی فضائی آلودگی کےحوالے سے اداری گرین پیس اینڈ ایئر ویژول کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔

اس رپورٹ  میں  بتایا گیا تھا کہ باغوں کے شہر لاہور اور فیصل آباد میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، 2016 میں پاکستان گندے ترین ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر تھا، نئی عالمی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دو بڑے شہر لاہور اور فیصل آباد بھی انڈسٹری سے خارج ہونیوالے مواد سے آلودہ ہو چکے۔

فضائی آلودگی شہریوں کو مختلف سانس کی بیماریوں، پھیپھڑوں کے مسائل، ہائی بلڈ پریشر اور دماغی بیماریوں میں مبتلا کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر