امریکی عہدے دارصدر کےمواخذےکی تحقیقات میں جھوٹ بول رہےہیں،مائیک پینس

امریکی نائب صدرمائیک پینس کاکہناہےکہ امریکی عہدے دارصدرٹرمپ کےمواخذےکی تحقیقات میں جھوٹ بول رہےہیں ۔
غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق امریکی چینل کوانٹرویودیتے ہوئےامریکی نائب صدرمائیک پینس کا کہناتھاکہ انھیں یقین ہےکہ امریکی عہدےدارصدرٹرمپ کےمواخذےکی تحقیقات میں جھوٹ بول رہے ہیں ۔
مائیک پینس کامزیدکہناتھاکہ یہ الزام بےبنیاداورجھوٹ ہیں کہ امریکی صدرنے 2020 میں اپنےممکنہ صدارتی حریف جوبائیڈن کےخلاف تحقیقات کیلئےیوکرین پردباؤ ڈالااوربصورت دیگریوکرین کی فوجی امدادروکنےکی بھی دھمکی دی تھی ۔
ایک سوال کےجواب میں مائیک پینس نےکہا کہ ہاؤس ڈیموکریٹس مواخذےکی تحقیقات کےلئےگواہ جمع کررہے ہیں۔
مائیک پیس نےکہاکہ میں صرف وہی بتاسکتاہوں جومیں جانتاہوں ۔
میزبان کے اس سوال پرکہ کیاگواہ جھوٹ بول رہےہیں یاامریکی صدرپرالزام لگایاجارہا ہے۔ اس کے بارے میں انھیں کوئی علم ہےیانہیں تواس پرپینس نےواضح طورپرہاں یا ناں کاکوئی جواب نہیں دیا ۔
امریکی نائب صدرکامزید کہنا تھا کہ امریکی صدرسےملاقات کےدوران یوکرین صدرکےحوالےسےبات چیت کےساتھ ساتھ میری تمام گفتگوپوری طرح سےامریکی عوام کےلئےاہمیت کےحامل معاملات پر مرکوز رہی، اس کے علاوہ ملاقات میں بدعنوانی کےخاتمہ،مزید یورپی حمایت کی فہرست میں شامل اور یوکرائن کی حمایت،اس کی علاقائی سالمیت اورخودمختاری کےلئےان کےشانہ بشانہ کھڑاہوناتھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکی عدالت نےامریکی صدرڈو نلڈ ٹرمپ کےمواخذے کو قانونی قرار دے دیا ہے ۔
خیال رہےکہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کےخلاف مواخذے کی جمع کرائی ہےجس پرباقاعدہ کارروائی کاآغازبھی ہوچکاہے۔
جبکہ امریکی ایوان نمائندگان کی تین رکن کمیٹی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےخلاف مواخذےکی تحریک پرتحقیقات کررہی ہے۔
ان تحقیقات میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہےکہ آیاصدرٹرمپ نےاپنےسیاسی حریف جو بائیڈن کےخلاف تحقیقات شروع کروانے کےلیےیوکرین کی حکومت پرامداد کوبطوردباؤاستعمال کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News