میکسیکو میں مسافر بس اور مال بردار ٹرین کے درمیان ہونے والے ہولناک تصادم کے نتیجے میں 8 مسافر ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں ایک تیز رفتار بس مال بردار ٹرین سے پہلے سڑک پار کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی صبح میکسیکو سٹی کے شمال میں واقع شہر کی سان جوآن ڈیل ریو اورریاست کوئریٹو میں پیش آیا۔ ریاستی شہری دفاع کے دفتر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کیا کہ سڑکیں جمعہ کی سہ پہر کو دوبارہ کھول دی گئیں۔
شہر ی دفترکی پریس سکریٹری ، الما للیہ پیریز موسکیڈا کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بس نجی کمپنی کی ملکیت تھی اور اسے عوامی آمدورفت کے لئے استعمال نہیں کیا جاتا تھا ۔
حادثے کے بعد ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں 8 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی جب کہ 7 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے ۔
ترجمان میٹروپولیٹن کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔ تحقیقات کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد لی جائے گی۔
واضح رہے اس سے قبل 2015 میں مال بردارٹرین اور بس کے درمیان تصادم کا حادثہ پیش آیا تھا ، حادثے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
