فرانسیسی بندرگاہ سےٹرک سےآٹھ افغانی تارکین وطن برآمد
فرانسیسی بندرگاہ سےآٹھ افغانی تارکین وطن ایک ٹرک سےبر آمدکئےگئےہیں ۔
غیر ملکی خبررساں ادارےکےمطابق فرانس میں کالےکی بندرگاہ پرموجود ایک ریفریجریٹڈ ٹرک سے حکام کوبچوں سمیت آٹھ افراد ملےہیں۔ان مہاجرین کاتعلق افغانستان سے تھا۔
حکام کاکہناہےکہ ٹرک سےملےگئےافرادمیں سے چاربچوں کوجسمانی درجہ حرارت میں کمی کی شکایت کی وجہ سےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
ذرائع کےمطابق ان افغانیوں کوفرانس کی کیلیس بندرگاہ کےراستےلندن سمگل کیاجاناتھامگرلندن میں 39 تارکین وطن کی ہلاکت کےباعث سخت چیکنگ پرچار بچوں سمیت آٹھ افغانیوں کوبرآمد کرکے فوری اسپتال بھجوادیاگیا ۔
عدالتی ذرائع کےمطابق،رومانیہ کے دوڈرائیوروں کوگرفتارکیاگیاہے۔اس وقت ٹرک کادرجہ حرارت 7سینٹی گریڈ تھا ۔ جبکہ پولیس نےرومانیہ سے تعلق رکھنےوالےٹرک ڈرائیورکوحراست میں لےلیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل برطانیہ کی کاؤنٹی ایسکس کےعلاقےواٹرگلیڈ انڈسٹریل پارک میں ایک کنٹینرسے 39 لاشیں برآمد ہوئی تھیں ۔ جبکہ واقعے کےبعدپولیس نےشمالی آئرلینڈ سےتعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیورکوگرفتار بھی کرلیاتھا۔تاہم مردہ پائےگئے تمام افرادکا تعلق چین سے تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
