داعش سربراہ ابوبکر البغدادی سپیشل فورسز آپریشن میں مارا گیا
مغربی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا لیڈر ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں مارا گیا ہے۔
امریکی اسپیشل فورسز نے صدر ٹرمپ کی منظوری کے بعد آپریشن کیا جس میں داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی ہلاک ہوا ہے۔
پینٹاگون کے سینئر عہدیدا ر کے مطابق ابوبکر البغدادی کو شام کے علاقے ادلب میں خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
واضح رہے کہ ہفتے کی شام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کچھ دیر پہلے بہت بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی ایک اہم بیان متوقع ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی داعش سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے متعدد دعوے سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
