Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی خواتین کو فوج میں شمولیت کی اجازت مل گئی

Now Reading:

سعودی خواتین کو فوج میں شمولیت کی اجازت مل گئی
Saudi Arabia

سعود ی   حکومت کا خواتین بااختیار  بنانے کے لئے   ایک اور اہم ا قدام ، سعودی    حکومت  نے خواتین کو  مسلح افواج میں ملازمت کی اجازت دے دی  ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مقامی خواتین اگر مسلح فوج میں ملازمت کرنا چاہتی ہیں تو انہیں مکمل اجازت ہے۔

یہ اقدام مملکت میں خواتین کے حقوق میں اضافے کے اقدامات کے سلسلے  کی ایک اہم کڑی   ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں کہنا تھا کہ ’’خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اور قدم، اب تاریخ میں پہلی بار سعودی خواتین بھی آرمی میں شمولیت کرسکیں گی  ۔خواہش مند خواتین اپنی درخواستیں ریاض، مکہ ، مدینہ، الباحا سمیت دیگر شہروں میں جمع کراسکتی ہیں جس کے بعد اُن کا انتخاب کیا جائے گا اور باقاعدہ ٹرنینگ کے بعد انہیں تعینات بھی کیا جائے گا۔مسلح افواج میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے شادی شدہ یا غیر شادی شدہ کی شرط عائد نہیں کی گئی۔

گزشتہ سال ، سعودی عرب کی حکومت نے    خواتین کو اپنی سیکیورٹی فورسز میں شامل ہونے کا اختیار دیا تھا۔سعودی عرب کے  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے   کچھ  اصلاحات کی  منظوری دے دی ہے جس کے  تحت  خواتین پر عائد پابندیاں  ختم کردیں  اور ان  اصلاحات کا مقصد  خواتین کے حقوق کوبڑھانا  ہے ، اس ضمن  میں  انہیں مرد “سرپرست” کی اجازت کے بغیر گاڑی چلانے   کی اجازت  دی تھی  ،  بعد ازاں مملکت نے اسٹیڈیم جانےاور محرم کے  بغیر بیرونِ ملک جانے سمیت دیگر کئی قوانین میں ترمیم کی ہیں ۔ ۔لیکن دوسری جانب سعودی       ولی عہد  نے  خواتین کے  حقوق کے لئے مہم چلانے والی   سرگرم کارکن لوجین الہتھلول سمیت متعددنمایاں          خواتین کو      گرفتار کرنے کا  حکم  بھی  د یا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر