مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے نام نہاد بلدیاتی انتخابات

مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند مودی سرکار بلدیاتی انتخابات منعقد کروا رہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور بھارتی فورسز نے وادی کے مکینوں پر زمین تنگ کر رکھی ہے، بھارت کی طرف سے معصوم کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق غصب کیے آج 81 دن ہو گئے ہیں۔
وسری جانب بھارت کی جانب سے مسلسل کرفیو سے وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے لیکن مودی حکومت کے خلاف جو بھی آواز اٹھا تا ہے اسے یا تو نظر بند کرلیا جاتا ہے یا پھر حراست میں لے لیا جاتا ہے جب کہ 3 سابق وزراءاعلیٰ سمیت سیکڑوں سیاسی قائدین اور ورکرز بھی زیرحراست ہیں اور ایسے وقت میں مودی سرکار انتخابات کا ڈھونگ رچارہی ہے۔
نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سمیت مقبوضہ کشمیر کی مرکزی سیاسی جماعتوں اور دیگر چھوٹی جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے امیدو ار کھڑے نہیں کئے ہیں اور علاقائی جماعتوں کے بائیکاٹ کی وجہ سے تقریبا 60 فیصد نشستیں خالی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News