کینیڈا انتخابا ت :کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی خواتین

کینیڈا کے حالیہ عام انتخابات میں تین پاکستانی خواتین نے بھی حصہ لیا تھا جن میں سے دو نے ایوان میں سیٹ جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔
مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈا میں مقیم وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی پارٹی لبرلز کی اقرا خالد اور سلمیٰ زاہدرکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئی ہیں۔
سلمی ٰزاہد نے حزب اختلاف کی جماعت کے ریسن جیمز کو شکست دی۔
سلمیٰ زاہد نے 15 برس کینیڈا منتقل ہوئی تھیں۔ تعلیمی اعتبار سے وہ قائداعظم یونیورسٹی کی ایم بے اے گریجو ایٹ ہیں ۔ان کو کینیڈا کی پارلیمنٹ میں منتخب ہونے والی پہلے باحجاب خاتون ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
جبکہ اقراخالد بھی کینیڈا کے ایوان میں جگہ بنانے کے لئے انتخاب لڑنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
اقرا خالد کا تعلق بہالپور پنجاب سے ہے اور گرلز ایلیمنٹری اسکول سے حاصل کرنے کے بعد والد حافظ خالد اور خاندان کے ساتھ کینیڈا میں مقیم ہو گئیں۔
واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو حالیہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے مسلسل دوسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کےعہدے پر براجمان ہوں گےتاہم توقع کے برخلاف بہترین نتائج دینے کے باوجود وہ پہلے جیسی اکثریت سے محروم ہوگئے تھے۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جماعت لبرل پارٹی 338 میں سے 156 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔حکمراں جماعت کی حریف کنزرویٹیو پارٹی121 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔
جسٹن ٹروڈو کی کامیابی پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں انہیں مبارک باد پیش کی تھی اور کہا کہ میں ان کے ساتھ کام کرنے کے کا منتظر ہوں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News