
Rapid Action Force personnel stand guard at a roadblock ahead of the Muslim Friday noon prayers in Jammu on August 9, 2019, after the Indian government stripped Jammu and Kashmir of its autonomy. – India’s Muslim-majority Kashmir region was stripped of its autonomy to free it from Pakistani-encouraged “terrorism and separatism”, Prime Minister Narendra Modi said on August 8. (Photo by Rakesh BAKSHI / AFP) (Photo credit should read RAKESH BAKSHI/AFP/Getty Images)
مقبوضہ کشمیر میں آج 75 ویں روز بھی مواصلاتی نظام مفلوج اور لاک ڈاؤن برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق کشمیری مسلسل 75 روز سےاپنے گھروں میں قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی شدید قلت کے باعث انسانی بحران جنم لینے لگا،گزشتہ روز بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں فائرنگ کر کے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 75ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
وادی مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں سنسان، دکانیں بند، کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں، مسلسل کرفیو کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم، گلیوں اورسڑکوں پر بھارتی فوج کا گشت، گھروں کے باہر بھی فوجی تعینات، گھروں میں محصورافراد کو اپنے رشتہ داروں کے جنازے تک پڑھنے کی بھی اجازت نہیں،اسکول بند ہیں، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا پہنچنا دشوار ہوگیا، طبی امداد نہ ملنے سے مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں، ہر روز سات سے آٹھ افراد کو دل کا دورہ پڑرہا ہے لیکن علاج معالجے کی کوئی سہولت میسرنہیں۔
بازار اور دکانیں بند ہونے سے گھروں میں کھانے پینے کی اشیا کا بحران سنگین ہوگیا، کشمیری پیٹ بھر کر کھانے سے محروم ہوگئے، بچے بھی دودھ کے لیے بلکنے لگے، بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ بےنقاب ہونے سے بچنے کیلئے انٹرنیٹ، فون اور موبائل سروس بند کررکھی ہے۔
رات کے اندھیرے میں بھارتی فوجی کشمیری گھر میں گھس کرلڑکوں کو گرفتار اور خواتین کی عصمت دری کررہے ہیں، حریت قیادت سمیت چالیس ہزار سے زائد کشمیری اسیر ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑسے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں، سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ متعدد مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News